قرآن میرے رب کا فرمان - Entertainment House

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday 16 November 2017

قرآن میرے رب کا فرمان

بسم اللہ الرحمن الرحیم
#قرآن_میرے_رب_کا_فرمان
"بھلا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو شخص ہمیشہ اللہ کی رضا پر چلنے والا ہو وہ اُس شخص کے سے کام کرے جو اللہ کے غضب میں گھر گیا ہو اور جس کا آخری ٹھکانا جہنم ہو جو بدترین ٹھکانا ہے؟
اللہ کے نزدیک دونوں قسم کے آدمیوں میں بدرجہا فرق ہے اور اللہ سب کے اعمال پر نظر رکھتا ہے*
(سورۃ آلِ عمران، آیات 162-163)
اسباق:
کیا میں نے آج تک اللہ کے رحیم ہونے کی صفت کا ایکسٹرا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی-- یعنی خود کو دھوکے میں ڈالے رکھا کہ خیر ہے، سب خیر ہے اللہ رحم کرنے والا ہے اعمال معاف ہو جائیں گے ابھی دین بڑا مشکل لگ رہا ہے پورا کا پورا لے کر چلنا سو بس پانچ نمازیں ہی پوری ہو جائیں بڑی بات ہے، باقی مرد و عورت کے بیچ شرعی پردہ - اُف بڑا مشکل ہے، یعنی کزن سے بھی پردہ تو نہیں ہو پائے گا اس کی خیر ہے۔۔ داڑھی نہ بھی رکھی تو کیا ہوا مسلمان تو ہوں نا۔۔
یہ بینک والا سُود بھی کیا کریں لینا پڑتا ہے ورنہ کِدھر جائیں۔۔ (یہ معلوم نہیں کہ قرآن میں سود پر اللہ اور رسول کا اعلانِ جنگ)۔۔
گانے باجے بھی چلتے ہیں کیا کریں روح کی عذا بنا لیا اب تو (یہ بھول گئے کہ ہاں وہ روح کی غذا ہے پر بد روح کی، نہ کہ پاک روح کی، کیونکہ پاک روح کی غذا تو ذکر ہے، قران ہے۔) فلمیں اور ڈرامے دیکھ رہے ہیں حالانکہ اس میں کتنی اللہ کی نافرمانی کی جاتی ہے..دوسرا خدا دیکھایا جاتا ہے ناعوذ باللہ..پھر بھی برا نہیں لگتا؟ بد نظری،بےپردگی ہورہی ہوتی ہے. تصویریں بناکر کھینچواکر کیا کرے بھئ مجبوری میں بنانی پڑتی ہیں یہ شادی وغیرہ میں کونسی مجبوری ہوتی ہے؟ (حالانکہ یہ بھول گۓ کہ تصویر بنانے والے کو ہر تصویر کے بدلے عذاب ملےگا اور جہاں تصویریں ہوں وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے)
سارے کام نافرمانوں والے کر کے، فیل ہونے والے کر کے، اللہ کے غضب کو دعوت دینے والے کر کے میں پھر بھی بےدھڑک یہ سمجھوں کہ میرے ساتھ معاملہ ان محنت کر کے، ایک ایک نیکی سمیٹ کر لانے والے جیسا ہو گا؟؟
اللہ نے میری اس خوش فہمی پر صاف صاف ضرب لگائی ہے کہ *اللہ کے نزدیک دونوں قسم کے آدمیوں میں بدرجہا فرق ہے* میں
نے پھر اس کے رحیم ہونے کے ساتھ یہ کیوں بُھلا دیا کہ جہاں اس رب نے آرام دہ جنت تیار کی ہے وہیں جھُلسا کر رکھ دینے والی ایک دوزخ بھی تو تیار کی ہے۔۔ وہ کس کے لیے ہے اگر سارے نکمے بھی جنت میں ہی جانے تھے؟


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot